لاہور:پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی تنظیم نو کے سلسلے میں اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ طارق محمود ساہی کو سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے طور پر مقرر کر دیا گیا ہے۔
چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ نے اس تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ پارٹی کی پنجاب میں تنظیمی امور کو مزید مستحکم بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔