پی ڈی ایم اے پنجاب کا 5 سے 7 اکتوبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ، حکام کو چوکس رہنے کی ہدایت

پی ڈی ایم اے پنجاب کا 5 سے 7 اکتوبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ، حکام کو چوکس رہنے کی ہدایت

لاہور: پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 5 سے 7 اکتوبر کے دوران پنجاب کے بالائی علاقوں میں شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے اور صوبے کے بیشتر اضلاع میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے بتایا کہ 5 اکتوبر سے دریاؤں کے بالائی حصوں میں بارشیں متوقع ہیں، جس کی وجہ سے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

عوام کو بھی خبردار کیا گیا ہے کہ وہ موسمی حالات پر نظر رکھیں اور کسی ہنگامی صورتحال کی صورت میں متعلقہ حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔

ٹیگز: