لاہور: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے پراپرٹی ٹیکس دہندگان کے لیے 5 فیصد رعایت کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔
اب شہری 31 اکتوبر تک پراپرٹی ٹیکس 5 فیصد رعایت کے ساتھ جمع کروا سکتے ہیں۔محکمے کے مطابق یہ اقدام ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔