لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر صوبے بھر میں صحت سے متعلق طبی امدادی سرگرمیوں کی نگرانی میں مصروف ہیں۔
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں عوام کو فوری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے "کلینک آن ویلز" اور موبائل ہیلتھ کلینکس فعال کردار ادا کر رہے ہیں، جو مریضوں کو ان کے گھروں کے قریب علاج، ادویات اور ضروری طبی مشورے فراہم کر رہے ہیں۔
صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر خود مختلف اضلاع کا دورہ کر کے طبی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں اور مقامی افراد سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سن رہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق عوام کی صحت کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے، اور کسی بھی متاثرہ شہری کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔