ملک بھر میں 12 ربیع الاول کی تیاریاں عروج پر، شہریوں میں جوش و خروش دیدنی

ملک بھر میں 12 ربیع الاول کی تیاریاں عروج پر، شہریوں میں جوش و خروش دیدنی

لاہور: لاہور سمیت ملک بھر میں 12 ربیع الاول، یومِ ولادتِ رسول ﷺ کی تیاریاں انتہائی جوش و خروش سے جاری ہیں۔ گلیوں، بازاروں اور عمارتوں کو برقی قمقموں، جھنڈیوں اور بینرز سے سجایا جا رہا ہے، جبکہ عاشقانِ رسول ﷺ محافل میلاد، ریلیوں اور چراغاں کے لیے بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ بارہ ربیع الاول کو شایان شان انداز میں منانے کے لیے خصوصی خریداری کر رہے ہیں، جن میں سبز جھنڈے، برقی قمقمے، کپڑے اور بچوں کے لیے اسلامی شعائر سے مزین اشیاء شامل ہیں۔ مارکیٹوں میں رش بڑھ گیا ہے اور دکانداروں نے میلاد النبی ﷺ سے متعلقہ سامان کے خصوصی اسٹالز بھی لگا دیے ہیں۔

ادھر مختلف مذہبی و سماجی تنظیموں کی جانب سے محافلِ میلاد، جلوسوں اور فلاحی سرگرمیوں کے انعقاد کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔ سیکیورٹی ادارے اور ضلعی انتظامیہ نے جلوسوں کے روٹس اور محافل کے مقامات پر سیکیورٹی پلان ترتیب دینا شروع کر دیا ہے تاکہ یہ بابرکت موقع پرامن اور محفوظ طریقے سے منایا جا سکے۔

ٹیگز: