موجودہ سیلاب کا موازنہ اٹھاسی کے سیلاب سے نہیں کیا جا سکتا:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری

 موجودہ سیلاب کا موازنہ اٹھاسی کے سیلاب سے نہیں کیا جا سکتا:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ موجودہ سیلاب کو اٹھاسی کے سیلاب سے نہیں بلکہ ایک "سپر فلڈ" کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب نے چند گھنٹوں میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا مؤثر مقابلہ کیا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث اب تک 35 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ پنجاب حکومت اپنے شہریوں کو اکیلا نہیں چھوڑے گی اور ان کی مشکلات کے ازالے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ سیلاب پر سیاست یا گندے پروپیگنڈے کا جواب نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے پنجاب حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے ٹینٹ سٹی بنانے کا اعلان بھی کیا ہے تاکہ متاثرین کو مناسب رہائش فراہم کی جا سکے۔

ٹیگز: