بابا گرو نانک کے 556 ویں جنم دن کی تقریب 5 نومبر کو ننکانہ صاحب میں ہوگی، انتظامات مکمل

بابا گرو نانک کے 556 ویں جنم دن کی تقریب 5 نومبر کو ننکانہ صاحب میں ہوگی، انتظامات مکمل

لاہور : بابا گرو نانک جی کے 556 ویں جنم دن کی مرکزی تقریب 5 نومبر کو گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں منعقد ہوگی۔ متروکہ وقف املاک بورڈ میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق نے کی جبکہ چیئرمین ڈاکٹر ساجد محمود چوہان نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس میں پولیس، رینجرز، لیسکو، کسٹمز، امیگریشن اور دیگر اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے۔ سیکورٹی، رہائش، میڈیکل اور سفری سہولیات پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

چیئرمین بورڈ نے کہا کہ سکھ یاتریوں کو مکمل سہولیات فراہم کرنا ہمارا مذہبی فریضہ ہے۔ واپڈا کی جانب سے لوڈ شیڈنگ کم کرنے اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات یقینی بنائے گئے ہیں۔

ٹیگز: