لاہور : پنجاب میں ڈینگی کیسز تیزی سے بڑھنے لگے۔ محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 64 نئے ڈینگی مریض رپورٹ ہوئے، جن میں لاہور سے 11 کیسز سامنے آئے ہیں۔
اس اضافے کے بعد صرف لاہور میں ڈینگی مریضوں کی مجموعی تعداد 256 ہو چکی ہے۔ حکام نے شہریوں کو احتیاط برتنے اور صاف ماحول یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔