پنجاب میں غیر قانونی پیوندکاری کے خلاف کارروائیاں، پی ہوٹا کی استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ

پنجاب میں غیر قانونی پیوندکاری کے خلاف کارروائیاں، پی ہوٹا کی استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ

لاہور:صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی (پی ہوٹا) کی استعداد کار میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں، اور عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

یہ بات انہوں نے محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں پی ہوٹا کی مانیٹرنگ اتھارٹی کے 36ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

 اجلاس کی اہم فیصلے:
پی ہوٹا کے مالی سال 2025 کے بجٹ کی منظوری
ملازمین کی کم از کم تنخواہ 40 ہزار روپے مقرر
مختلف آسامیوں کی جاب سپیسیفکیشنز کی منظوری
بون میرو ٹرانسپلانٹیشن کے لیے شوکت خانم اسپتال جبکہ رینل ٹرانسپلانٹیشن کے لیے بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال اور عمر ہسپتال کی رجسٹریشن کی منظوری
ڈیپارٹمنٹ آف پبلک ریلیشنز اینڈ کمیونٹی انگیجمنٹ کے قیام کی منظوری
پنجاب میں سکن بنکس، سکن گرافٹنگ اور آئی بنکس کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ
اجلاس میں ڈی جی پی ہوٹا پروفیسر محمد عامر زمان خان نے مختلف ایجنڈا آئٹمز پیش کیے جبکہ گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

ٹیگز: