لاہور میں سموگ ختم کرنے کے لیے اینٹی سموگ کینن کا پہلا استعمال

لاہور میں سموگ ختم کرنے کے لیے اینٹی سموگ کینن کا پہلا استعمال

لاہور: پنجاب میں سموگ کی شدت کم کرنے کے لیے جدید اینٹی سموگ کینن کا استعمال شروع کر دیا گیا ہے۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں اس جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پانی کی باریک بوندوں کی چھڑکاؤ سے فضائی آلودگی کو کم کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اس مہم کی ذاتی نگرانی کر رہی ہیں تاکہ سموگ کے باعث پیدا ہونے والی مشکلات کو کم کیا جا سکے۔ اینٹی سموگ کینن ہوا میں موجود مٹی کے ذرات اور دیگر آلودگی کو صاف کرنے میں مددگار ثابت ہو رہی ہے۔

یہ جدید مشینری چین، بھارت اور دیگر ممالک میں بھی استعمال کی جا رہی ہے اور اب اسے پنجاب میں بھی متعارف کروا کر فضائی معیار کو بہتر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ٹیگز: