لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کے بیان پر مناظرے کا چیلنج دے دیا ہے۔ عظمی بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ میں 17 سال سے حکومت کر رہی ہے، جبکہ مریم نواز کی پنجاب میں حکومت کو ابھی دو سال بھی مکمل نہیں ہوئے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ پیپلز پارٹی 17 سالوں میں اپنے 17 عوامی فلاحی منصوبے بھی گنوا نہیں سکتی، جبکہ مریم نواز نے ڈیڑھ سال کے دوران 90 منصوبے شروع کیے ہیں جن میں سے 50 مکمل بھی ہو چکے ہیں۔
عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب کی حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے غیر معمولی کام کیے ہیں اور وہ شرمیلا فاروقی کو مناظرے کے ذریعے اپنی کارکردگی واضح کرنے کی دعوت دیتی ہیں۔