لاہور میں داتا دربار کے نزدیک چھت گرنے سے دو افراد زخمی، زخمیوں کو میو ہسپتال منتقل کردیاگیا

لاہور میں داتا دربار کے نزدیک چھت گرنے سے دو افراد زخمی، زخمیوں کو میو ہسپتال منتقل کردیاگیا

لاہور :داتا دربار کے قریب برڈ مارکیٹ کے علاقے میں چھت گرنے کے حادثے میں دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں کی شناخت 45 سالہ عادل عمر اور 65 سالہ پرویز عمر کے طور پر کی گئی ہے۔

ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں بہتر علاج کے لیے میو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

حکام نے علاقے میں مزید حفاظتی اقدامات کا اعلان کیا ہے تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ٹیگز: