وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کا سب سے بڑا فلڈ سروے جاری، 81 ہزار سے زائد متاثرین کی تفصیلات اکٹھی

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کا سب سے بڑا فلڈ سروے جاری، 81 ہزار سے زائد متاثرین کی تفصیلات اکٹھی

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا فلڈ سروے جاری ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق سیلاب سے متاثرہ 27 اضلاع میں 1857 ٹیموں نے متاثرین اور نقصانات کا ڈیٹا اکٹھا کیا ہے۔

سروے میں اب تک 81,510 متاثرین کی تفصیلات جمع کی جا چکی ہیں۔ اس کے علاوہ، مختلف اضلاع میں 56,207 کسانوں سے فصلوں کے نقصانات کا جائزہ لیا گیا ہے جبکہ 53,985 ایکڑ سیلاب سے متاثرہ زرعی زمین کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔ سروے ٹیموں نے 24,246 متاثرہ مکانات اور 1,057 مویشیوں سے محروم افراد کے ڈیٹا بھی جمع کیے ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ اربن یونٹ، محکمہ ریونیو، زراعت، لائیو سٹاک اور پاک فوج کے نمائندے گھر گھر جا کر سروے کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے روزانہ کی بنیاد پر سروے کی پیش رفت کا جائزہ لے رہا ہے۔

سروے ٹیمیں کشتیوں کی مدد سے سیلابی پانی میں بھی متاثرہ دیہات کا وزٹ کر رہی ہیں تاکہ مکمل اور شفاف ڈیٹا حاصل کیا جا سکے۔

سیلاب متاثرہ ایک بزرگ شہری نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ نواز شریف کی بیٹی کی جانب سے متاثرین کے نقصانات کے ازالے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر خوش ہیں اور ان کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔

ٹیگز: