لاہور :لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں چند گھنٹوں کے اندر 20 سے زائد موٹر سائیکلیں چوری ہو گئی ہیں۔ چوری کی وارداتیں باغبانپورہ، نواب ٹاؤن، نشتر کالونی، ڈیفنس اے، لوئر مال اور دیگر علاقوں سے رپورٹ کی گئی ہیں۔
موٹر سائیکل چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے اور وہ اپنی قیمتی سواریوں سے محروم ہو رہے ہیں۔ اہلِ علاقہ نے پولیس سے مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔