لاہور:اب لاہور سمیت پنجاب بھر میں موبائل پولیس سٹیشن اور لائسنسنگ یونٹس کی مدد سے روڈز پر ہی لرنر اور ریگولر لائسنس کا اندراج اور مقدمات کا اندراج ممکن ہو گا۔ اس سلسلے میں 118 گاڑیاں تیار کی جا رہی ہیں جن میں سے 34 وینز پہلے ہی مکمل ہو چکی ہیں۔
موبائل پولیس سٹیشن اور لائسنسنگ یونٹس کی گاڑیوں میں 20 فیصد پنک رنگ کی گاڑیاں خواتین کے لیے مخصوص ہوں گی تاکہ خواتین کو سہولت فراہم کی جا سکے۔
اس اقدام کا مقصد شہریوں کو سہولت دینا اور لائسنسنگ کے عمل کو زیادہ آسان اور تیز تر بنانا ہے۔