لاہور: پنجاب ایئر کوالٹی ایجنسی (ای پی اے) نے گاڑیوں کے اخراج ٹیسٹ کے لیے فیس کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
نمائندہ لاہور رنگ اسامہ جہانگیر کے مطابق اس شیڈول کے تحت مختلف اقسام کی گاڑیوں کے لیے مخصوص فیس مقرر کی گئی ہے۔
نئے شیڈول کے مطابق موٹر سائیکل کا اخراج ٹیسٹ 100 روپے، رکشے کے لیے 300 روپے، جبکہ 1000 سی سی اور اس سے کم انجن والی کاروں کا اخراج ٹیسٹ 500 روپے ہوگا۔ 1000 سے 1500 سی سی انجن والی کاروں کے لیے فیس 800 روپے، 1500 سے 2500 سی سی گاڑیوں کے لیے 1000 روپے مقرر کی گئی ہے۔
2500 سے 4500 سی سی گاڑیوں کا اخراج ٹیسٹ 1500 روپے جبکہ 4500 سی سی یا اس سے زائد انجن والی گاڑیوں کے لیے فیس 2000 روپے رکھی گئی ہے۔یہ اقدام ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے اور بہتر ہوا کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
