قومی احتساب بیورو کا بڑا فیصلہ، پنجاب بھر میں سرکاری زمینوں پر قابض مافیا کے خلاف کارروائی کا آغاز

قومی احتساب بیورو کا بڑا فیصلہ، پنجاب بھر میں سرکاری زمینوں پر قابض مافیا کے خلاف کارروائی کا آغاز

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے پنجاب بھر میں سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے والے بااثر مافیا کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سینئر رپورٹر لاہور رنگ ادریس شیخ کے مطابق  نیب حکام نے اپنے مرکزی دفتر میں سپیشل یونٹ کو متحرک کر دیا ہے اور تمام متعلقہ اداروں سے تفصیلی رپورٹس طلب کر لی ہیں۔

نیب نے چیف سیکرٹری پنجاب اور اربن ہاؤسنگ کے سیکرٹری کو بھی مراسلے جاری کر دیے ہیں جن میں واضح کیا گیا ہے کہ متاثرین کو ان کی زمینیں اور پراپرٹیز واپس دلانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔

یہ اقدام سرکاری زمینوں پر غیر قانونی قبضے کے خلاف مؤثر جواب دینے اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

ٹیگز: