لاہور: لاہور کا موسم ایک بار پھر بدلاؤ کے آثار دکھانے لگا ہے۔ صبح سویرے شہر پر سرمئی بادلوں کی چادر چھائی رہی جبکہ رات کو معمولی سی ٹھنڈک کا احساس ہوا۔ صبح کے وقت موسم خوشگوار رہا جس سے شہریوں کو راحت محسوس ہوئی۔
آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 اور زیادہ سے زیادہ 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ پانچ اکتوبر سے بارشوں کی پیش گوئی بھی کر دی ہے، جس کے باعث شہر میں موسم مزید سرد اور خوشگوار ہونے کی توقع ہے۔
شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ موسمی حالات کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ اچانک موسمی تبدیلیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔