گورننس بہتر بنانے کے لیے نئے صوبے ضروری، پنجاب کو ایک وزیراعلیٰ کے ذریعے چلانا ممکن نہیں: پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان

گورننس بہتر بنانے کے لیے نئے صوبے ضروری، پنجاب کو ایک وزیراعلیٰ کے ذریعے چلانا ممکن نہیں: پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان

لاہور: چیئرمین ایپ سپ (APSUP) پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان نے کہا ہے کہ پنجاب جیسے بڑے صوبے کو ایک وزیر اعلیٰ کے ذریعے مؤثر طریقے سے چلانا ممکن نہیں رہا۔

پنجاب یونیورسٹی میں ایپ سپ کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں 75 برس گزرنے کے باوجود گورننس کا نظام بہتر نہیں ہو سکا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اب پرانے طریقوں سے آگے بڑھنے کا وقت آ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے اور چھوٹے صوبے نہ صرف انتظامی بہتری لائیں گے بلکہ عوامی مسائل کے حل میں بھی مددگار ثابت ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نئے صوبوں کی مخالفت کرنے والوں سے مکالمے کے لیے تیار ہیں تاکہ اتفاقِ رائے پیدا کیا جا سکے۔

ٹیگز: