فلڈ ریلیف کیمپ میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا دورہ، انتظامات کا جائزہ، فوری اقدامات کی ہدایت

فلڈ ریلیف کیمپ میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا دورہ، انتظامات کا جائزہ، فوری اقدامات کی ہدایت

ملتان: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے قاسم بیلہ میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور متاثرہ افراد سے ملاقات کے ساتھ ساتھ انتظامی سرگرمیوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔

انہوں نے کیمپ میں موجود ریسکیو، ہیلتھ اور فوڈ کاؤنٹرز کا معائنہ کیا، صفائی اور سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا، جبکہ متعلقہ افسران کو متاثرہ بچوں اور خواتین کی سہولت کے لیے فوری ہدایات جاری کیں۔

مریم نواز نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کی مکمل بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ٹیگز: