امیر بالاج ٹیپو قتل کیس: مرکزی ملزم دبئی سے گرفتار، پاکستان منتقلی متوقع

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس: مرکزی ملزم دبئی سے گرفتار، پاکستان منتقلی متوقع

لاہور:امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں ایک اہم پیشرفت ہوئی ہے جب مرکزی ملزم خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کو دبئی سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پنجاب پولیس کی ٹیم نے انٹرپول کی مدد سے کارروائی کی۔

ملزم کو جلد پاکستان منتقل کیا جائے گا جہاں اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ یہ گرفتاری کیس کی تحقیقات میں کلیدی موڑ ثابت ہو سکتی ہے۔

امیر بالاج ٹیپو کو 18 فروری 2024 کو شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ اس کیس میں اگست 2024 میں ایک اور مرکزی ملزم احسن شاہ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو چکا ہے۔

ٹیگز: