لاہور:ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے نیوز بریفنگ میں بتایا کہ بھارت تھیم ڈیم سے 35 ہزار کیوسک پانی دریائے راوی میں چھوڑ رہا ہے، جبکہ دریائے ستلج میں بھی مزید پانی آنے کا خدشہ ہے۔ راوی میں جسٹر کے مقام پر 45 ہزار کیوسک کا ریلا متوقع ہے۔
ان کے مطابق، اگرچہ کسی بڑی سیلابی صورتحال کا فوری خطرہ نہیں، تاہم بارشوں کے باعث پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ دریائے جہلم میں بھی پانی کی سطح بڑھنے کا امکان ہے۔ صورتحال کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔