پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان کا فیصل آباد کو صوبہ بنانے اور نظام کی اصلاح پر زور

پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان کا فیصل آباد کو صوبہ بنانے اور نظام کی اصلاح پر زور

فیصل آباد: چیئرمین ایپ سپ پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان نے فیصل آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مزید صوبے بنانے کی ضرورت ہے اور فیصل آباد کو بھی الگ صوبہ بنانے پر غور کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں تعلیمی اداروں کی تعداد بڑھانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ نوجوانوں کو بہتر تعلیمی سہولیات میسر آئیں۔

پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمان نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے موجودہ نظام میں تبدیلی ناگزیر ہے اور تبدیلی کا آغاز خود سے کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کو دنیا میں ایک مثبت اور معتبر مقام حاصل کرنا ہے تو سب سے پہلے اپنے کردار کو بہتر بنانا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نبی کریم ﷺ دُنیا بھر کے لیے بہترین رول ماڈل ہیں اور ان کی سنتوں پر عمل کیے بغیر کوئی بھی سچا مسلمان نہیں بن سکتا۔ انہوں نے نبی ﷺ کے اخلاق کو اپنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔