عمرے کی آڑ میں غیر قانونی یورپ جانے کی کوشش ناکام

عمرے کی آڑ میں غیر قانونی یورپ جانے کی کوشش ناکام

ایف آئی اے امیگریشن لاہور کی بڑی کارروائی، 9 مسافر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے آف لوڈ

لاہور :ایف آئی اے امیگریشن لاہور نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 9 مسافروں کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے آف لوڈ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق یہ تمام مسافر فلائٹ نمبر 9P-586 کے ذریعے عمرہ ویزہ پر سعودی عرب جا رہے تھے، مگر امیگریشن کلیرنس کے دوران انہیں مشکوک پایا گیا۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ان کا اصل مقصد عمرہ نہیں بلکہ سمندر کے راستے یورپ پہنچنا تھا۔

ٹیگز: