وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر روٹی اور آٹے کے نرخوں کا نوٹیفکیشن جاری

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر روٹی اور آٹے کے نرخوں کا نوٹیفکیشن جاری

100 گرام روٹی 14 روپے سے زائد فروخت پر کارروائی، آٹے کی قیمتیں مقرر

لاہور :وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق، فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے روٹی اور آٹے کے نرخوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اب 100 گرام روٹی کی قیمت 14 روپے سے زیادہ نہیں ہو گی اور اس کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

آٹے کی قیمتوں کے حوالے سے بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں، جس کے تحت 10 کلوگرام آٹے کا تھیلا 905 روپے اور 20 کلوگرام آٹے کا تھیلا 1810 روپے میں دستیاب ہوگا۔

فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ مقررہ نرخوں پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا تاکہ عام لوگوں کو ریلیف ملے۔

ٹیگز: