پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا الرٹ جاری کر دیا

پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا الرٹ جاری کر دیا

لاہور:پی ڈی ایم اے پنجاب نے بارشوں کے باعث دریاؤں کے بہاؤ میں اضافے کا الرٹ جاری کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق دریائے جہلم میں منگلا اپ سٹریم پر بارشوں کی وجہ سے پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے، اور اگلے 24 گھنٹوں میں یہاں درمیانے درجے کا سیلاب آسکتا ہے۔

دریائے ستلج اور راوی میں پانی کے بہاؤ کا انحصار بھارتی آبی ذخائر سے پانی کی رہائی پر ہے، جس کی بنیاد پر گنڈا سنگھ والا کے مقام پر اگلے 24 گھنٹوں میں نچلے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ٹیگز: