ایل ڈی اے بے اختیار؟ غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کی رجسٹریوں پر کنٹرول نہ ہو سکا

ایل ڈی اے بے اختیار؟ غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کی رجسٹریوں پر کنٹرول نہ ہو سکا

لاہور: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) برقی روڈ، بیدیاں، کنال روڈ اور نواحی علاقوں میں قائم غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کی اراضی کی رجسٹری اور ٹرانسفر روکنے میں مکمل طور پر بے بس دکھائی دے رہی ہے۔ذرائع کے مطابق، ایل ڈی اے کی جانب سے بارہا ٹی ایم ایز اور محکمہ مال کو مراسلے ارسال کیے گئے، مگر ان کا کوئی عملی اثر نہیں ہوا۔نمائندہ لاہور رنگ احمد قریشی کے مطابق  نہ صرف غیرقانونی سکیموں کی رجسٹریوں کا سلسلہ جاری ہے بلکہ زمینوں کی ٹرانسفر میں بھی تیزی آ گئی ہے۔مزید تشویشناک امر یہ ہے کہ مبینہ طور پر ان علاقوں میں سپیڈ منی (رشوت) کے ریٹ بھی بڑھا دیے گئے ہیں۔

ٹیگز: