لاہور:لاہور میں ڈینگی بخار کے کیسز میں اضافے کے ساتھ خطرات بڑھ گئے ہیں۔ شہر کے علامہ اقبال ٹاؤن اور داتا گنج بخش ٹاؤن سے ایک ایک نئے مریض کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد اس سال لاہور میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 54 تک پہنچ گئی ہے۔
محکمہ صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے تاکہ ڈینگی کے مزید پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
پے در پے بارشوں کے باعث مچھروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، جو ڈینگی کیسز میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ پانی جمع ہونے کی جگہوں کو فوری طور پر صاف کریں اور حفاظتی اقدامات اپنائیں۔