لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے تدراک کے حوالے سے دائر درخواستوں پر تحریری فیصلے جاری کیے ہیں اور پنجاب حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ کینال روڑ پر درختوں کی کٹائی سے متعلق اپنی پوزیشن عدالت کو واضح کرے۔
جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں عدالت نے بتایا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے یلو ٹرین منصوبے کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس منصوبے کی فیزیبلٹی رپورٹ (پی سی ون) ابھی تک جمع نہیں ہوئی اور منصوبے کے خدو خال واضح نہیں ہیں۔
ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ اس منصوبے کے لیے درختوں کی کٹائی کی ضرورت نہیں اور اگر مستقبل میں کوئی منصوبہ پیش کیا گیا تو اس کی حتمی منظوری سے پہلے عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔