پنجاب میں 57 ہزار سستی رہائش گاہوں کی تعمیر کا منصوبہ تیار

پنجاب میں 57 ہزار سستی رہائش گاہوں کی تعمیر کا منصوبہ تیار

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں 57 ہزار سستی اور معیاری رہائش گاہوں کی تعمیر کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ منصوبہ محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے تحت پانچ سال میں مکمل کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق پہلے مرحلے میں 24 اضلاع کی 41 سائٹس پر 20 ہزار رہائش گاہیں تعمیر کی جائیں گی، جن میں سے بعض 3 اور 4 منزلہ ہوں گی۔

رہائش گاہیں آسان اقساط پر مستحق افراد کو دی جائیں گی، جن میں شمسی توانائی، بارشی پانی کا ذخیرہ اور دیگر بنیادی سہولیات دستیاب ہوں گی۔ منصوبہ ورلڈ بینک اور نجی شعبے کے اشتراک سے مکمل کیا جائے گا۔

ٹیگز: