پنجاب میں سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کا تیسرا مرحلہ عارضی طور پر روک دیا گیا

پنجاب میں سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کا تیسرا مرحلہ عارضی طور پر روک دیا گیا

لاہور:پنجاب حکومت نے سکولوں کو ٹھیکے پر دینے کے پروگرام کے تیسرے مرحلے کو عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ مرحلہ رواں ماہ پانچ اکتوبر سے شروع ہونا تھا لیکن اب اسے دو ماہ کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ پہلے دو مراحل میں دیے گئے ٹھیکوں کو مستحکم کرنے کے لیے مزید وقت درکار ہے، اس لیے تیسرے مرحلے کی شروعات کو موخر کیا گیا ہے۔

ٹیگز: