پنجاب کی ترقی پر تنقید کرنے والے دیگر صوبوں کی بدحالی سے غافل ہیں:وزیراعلیٰ مریم نواز کا دعویٰ

 پنجاب کی ترقی پر تنقید کرنے والے دیگر صوبوں کی بدحالی سے غافل ہیں:وزیراعلیٰ مریم نواز کا دعویٰ

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کی ترقی کی بات کرنا ان کی ذمہ داری ہے اور اگر وہ اس پر آواز نہ اٹھائیں تو پھر کون کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی صفائی اور ترقی سے جلنے والے دیگر صوبے اپنی بدحالی کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہیں۔

مریم نواز نے واضح کیا کہ وہ سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کو بھی پنجاب کی طرح صاف ستھرا دیکھنا چاہتی ہیں، اور اگر کہیں محرومی ہے تو اس کے لیے متعلقہ صوبوں کے حکمران ذمہ دار ہیں۔

وزیراعلیٰ نے گوگی پنکی کے دور کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پنجاب کی گلیوں میں کچرے کے ڈھیر لگے ہوتے تھے، لیکن آج وزیراعظم بھی پنجاب میں ہونے والے کاموں کی تعریف کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تجربات نواز شریف اور شہباز شریف سے حاصل کیے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کی ترقی اور بہتری کے لیے وہ ہر ممکن کوشش کریں گی اور اپنی حکومت کے کاموں کا دفاع ہر موقع پر کریں گی۔

ٹیگز: