نان 30 روپے کا کیوں بکنے لگا؟ وجہ سامنے آگئی

نان 30 روپے کا کیوں بکنے لگا؟ وجہ سامنے آگئی

کراچی: شہر میں نان کی قیمت 30 روپے تک پہنچنے کی اصل وجہ سامنے آ گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے نان کی قیمت کو سرکاری فہرست سے ہٹانے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے تنور مالکان کو کھلی چھوٹ دے دی ہے، جس کے باعث نان بائی اپنی من مانی قیمتیں لگا رہے ہیں۔

تنور مالکان کا موقف ہے کہ آٹے اور دیگر اجناس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے نان کی قیمت میں اضافہ ناگزیر ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، ضلعی انتظامیہ کی لاپرواہی کے باعث نان کی قیمتوں پر قابو پانا مشکل ہو گیا ہے اور نتیجتاً نان 30 روپے تک فروخت ہونے لگا ہے، جو کہ عام صارفین کے لیے ایک بڑا مالی بوجھ ہے۔

ماہرین اور صارفین کا کہنا ہے کہ قیمتوں کی اس بے تحاشا بڑھوتری سے غریب

ٹیگز: