دشمن قوتیں پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتی ہیں، وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل ملک کا دفاع کر رہے ہیں: رانا مشہود

دشمن قوتیں پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتی ہیں، وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل ملک کا دفاع کر رہے ہیں: رانا مشہود

لاہور: چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ دشمن طاقتیں پاکستان کو شام، عراق اور مصر جیسے حالات سے دوچار کرنا چاہتی ہیں، تاہم وزیر اعظم شہباز شریف اورفیلڈ مارشل ملک کی سرحدوں اور خودمختاری کی حفاظت کے لیے پوری قوت سے کام کر رہے ہیں۔

وہ ایک تعلیمی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے، جہاں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہزاروں بچے ایسے ہیں جنہوں نے محدود وسائل کے باوجود نمایاں کارکردگی دکھائی اور ٹاپ پوزیشنز حاصل کیں۔

رانا مشہود نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا "آپ پڑھیں گے، تب ہی ملک ترقی کرے گا۔" انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تعلیم کو اپنا ہتھیار بنائیں اور ملکی ترقی میں مثبت کردار ادا کریں۔

ٹیگز: