لاہور: فیروزپور روڈ پر کاہنہ کے پانچ نمبر اسٹاپ کے قریب ایک افسوسناک حادثے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق، موٹرسائیکل کا اچانک ٹائر پنکچر ہونے کے باعث نوجوان گرین بیلٹ سے ٹکرا گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، تاہم نوجوان کی موت واقع ہو چکی تھی۔ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق، متوفی کی شناخت اور دیگر تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں، جبکہ حادثے کی مزید تفتیش بھی جاری ہے۔