اسلام آباد: پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے وزیر داخلہ محسن نقوی کو اہم کردار سونپ دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، محسن نقوی کل وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے اور صدر آصف علی زرداری کا پیغام پہنچائیں گے۔
پیپلز پارٹی کی ناراضگی کی وجہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے حالیہ بیانات بتائے جا رہے ہیں، جن پر پارٹی کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔
اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں دونوں جماعتوں کی قیادت کے درمیان مذاکرات ہوئے تھے، تاہم وہ کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے۔
ذرائع کے مطابق، صدر مملکت آصف علی زرداری نے براہ راست محسن نقوی کو یہ سیاسی ثالثی کا ٹاسک سونپا ہے، تاکہ اختلافات کو بات چیت کے ذریعے ختم کیا جا سکے اور سیاسی درجہ حرارت میں کمی لائی جا سکے۔