لاہور:خیبرپختونخوا میں مسلسل کرپشن کے نئے سکینڈلز سامنے آ رہے ہیں، جن میں 40 ارب روپے کا ترقیاتی سکینڈل، 16 ارب کی کرپشن اور اب محکمہ معدنیات کا سکینڈل شامل ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پانچ اضلاع میں سونا نکالنے کے ٹھیکے کم داموں من پسند افراد کو دیے گئے، اور کرپشن کے یہ معاملات اربوں روپے تک پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ "لیڈر گھڑیاں چوری کرتے پکڑے گئے، جبکہ ان کی بیوی ہیرے کی انگوٹھیاں وصول کرتی رہی۔"