لاہور:پنجاب میں پرتشدد مظاہروں کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس میں 2,000 نئے جوانوں کی بھرتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے اس سلسلے میں سمری حکومت کو ارسال کر دی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق، بھرتی کیے جانے والے مردوں کا قد کم از کم چھ فٹ اور خواتین کا قد پانچ فٹ پانچ انچ ہونا ضروری ہوگا۔
یہ فیصلہ پولیس کی رائٹ مینجمنٹ حکمت عملی کے تحت کیا گیا ہے تاکہ مظاہروں کے دوران فورس کی کارکردگی اور ردعمل میں بہتری لائی جا سکے۔