"اکیڈمک ایکسیلنس ایوارڈ 2025": تعلیم میں عالمی معیار کے اداروں کو خراجِ تحسین

لاہور: ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز آف پاکستان (ایپ سپ) کے زیر اہتمام "اکیڈمک ایکسیلنس ایوارڈ 2025" کی پروقار تقریب لاہور میں منعقد ہوئی۔ تقریب کا مقصد عالمی سطح پر تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی یونیورسٹیوں اور اداروں کو انعامات سے نوازنا تھا۔

چیئرمین ایپ سپ پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبد الرحمان نے اپنے خطاب میں کہا"یقین ہے نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، اور ہمارے معاشی و سماجی مسائل کا حل نوجوانوں کی تعلیم و تربیت میں چھپا ہے۔ نوجوانوں کی تربیت ایک یونیورسٹی کی بنیادی ذمہ داری ہے، اور یہی وہ ہیروز ہیں جن کے نقش قدم پر چل کر قومیں ترقی کی منازل طے کرتی ہیں۔ ہمیں اپنے ہیروز پر فخر ہے جنہوں نے تعلیم کے شعبے میں نمایاں خدمات سرانجام دیں اور پاکستان کا جھنڈا فخر سے بلند کیا۔"

تقریب میں ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان، نئی بات میڈیا گروپ کے سی او او فواد احمد، ایگزیکٹو ڈائریکٹر نصراللہ ملک اور دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

اس ایوارڈ تقریب میں ان یونیورسٹیوں کو "اکیڈمک ایکسیلنس ایوارڈز" سے نوازا گیا جو 2025 میں عالمی رینکنگ میں نمایاں مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

تقریب میں ملک کی اہم یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور ریکٹرز نے شرکت کی، جن میں

    وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر

    وائس چانسلر جامعہ پنجاب پروفیسر ڈاکٹر محمد علی

    ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر ساجد قمر

    ریکٹر بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد وائس ایڈمرل (ر) آصف خالق

    وائس چانسلر یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیا میاں عمران مسعود

    وائس چانسلر دی لاہور لیڈز یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ندیم

    وائس چانسلر بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر معید وسیم یوسف شامل تھے۔


ایوارڈز کا مقصد ان تعلیمی اداروں کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا جنہوں نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا اور تعلیمی معیار کو بہتر بنایا۔

ٹیگز: