لاہور:ملک بھر میں مون سون کی موسلادھار بارشیں جاری ہیں، جن سے لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان، سیالکوٹ، گجرات، اور بلوچستان کے قلات میں شدید بارش ہوئی ہے۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے جبکہ ہنگو اور ہری پور میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑکیں بند ہوگئیں۔ کراچی میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوا۔
بلوچستان میں بارشوں سے 10 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں 10 جولائی تک شدید بارشوں کا الرٹ جاری کیا ہے۔