سونے کی قیمتوں میں ایک ہزار 500 روپے کا اضافہ، صرافہ مارکیٹ میں ہلچل

سونے کی قیمتوں میں ایک ہزار 500 روپے کا اضافہ، صرافہ مارکیٹ میں ہلچل

کراچی : ملک میں سونے کی قیمتوں میں غیر متوقع طور پر اضافہ ہو گیا ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اب یہ 3 لاکھ 54 ہزار 500 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1,286 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 3 ہزار 926 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ جاری ہے، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر بڑھ کر 3,325 ڈالر ہو گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتیں، مقامی کرنسی کی کمزوری اور سرمایہ کاروں کی سونے کی جانب بڑھتی ہوئی دلچسپی اس اضافہ کی اہم وجوہات ہیں۔

ٹیگز: