فیصل آباد: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی کارروائی، انویسٹمنٹ فراڈ میں ملوث بڑا نیٹ ورک گرفتار

فیصل آباد: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی کارروائی، انویسٹمنٹ فراڈ میں ملوث بڑا نیٹ ورک گرفتار

لاہور، فیصل آباد: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) فیصل آباد نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے انویسٹمنٹ فراڈ اور پونزی سکیم میں ملوث ایک بڑے نیٹ ورک کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 149 افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، جن میں پاکستانی اور غیر ملکی باشندے شامل ہیں۔

گرفتار شدگان میں 131 مرد اور 18 خواتین شامل ہیں، جن کا تعلق مختلف ممالک سے ہے جن میں چین، نائیجیریا، فلپائن، سری لنکا، بنگلہ دیش، زمبابوے، میانمار اور پاکستان شامل ہیں۔

این سی سی آئی اے نے اس کارروائی کے دوران سابق چیئرمین فیسکو/واپڈا ملک تسہین اعوان کی رہائش گاہ واقع سنگلا ہل روڈ، شاہکوٹ، فیصل آباد پر چھاپہ مارا جہاں ایک بڑا کال سینٹر پکڑا گیا جو پونزی اسکیم اور انویسٹمنٹ فراڈ میں ملوث تھا۔ اس نیٹ ورک نے عوام کو دھوکہ دے کر خطیر رقم بٹوری۔

کارروائی کے بعد 7 مقدمات درج کیے گئے  اور سب کو قانونی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ این سی سی آئی اے کی جانب سے تحقیقات کا عمل قانون کے مطابق جاری ہے۔

یہ کارروائی پاکستان میں سائبر کرائم کے خلاف ایک بڑی کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔

ٹیگز: