پنجاب کے 10 اضلاع میں واسا ایجنسیوں کے قیام کا آغاز، ڈسٹرکٹ ٹرانزیشن کمیٹیاں تشکیل

پنجاب کے 10 اضلاع میں واسا ایجنسیوں کے قیام کا آغاز، ڈسٹرکٹ ٹرانزیشن کمیٹیاں تشکیل

لاہور : پنجاب حکومت نے صوبے کے 10 اضلاع میں واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسیوں (واساز) کے قیام کی منظوری دیتے ہوئے عملے اور اثاثوں کی منتقلی کے لیے ڈسٹرکٹ ٹرانزیشن کمیٹیوں کی تشکیل دے دی ہے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، ہر کمیٹی کی سربراہی متعلقہ ضلع کے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کریں گے۔ کمیٹیاں واٹر سپلائی، سینی ٹیشن اور ڈرینیج نظام سے متعلق تمام سرکاری اثاثوں اور عملے کی تفصیلی فہرستیں مرتب کریں گی اور منتقلی کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔

سیکرٹری ہاؤسنگ نے کہا کہ نو تشکیل شدہ واسا اداروں کو دفتری، انتظامی اور آپریشنل سہولیات مہیا کی جائیں گی تاکہ یہ ادارے فوری طور پر کام شروع کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات کے مطابق پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کو عملی شکل دی جا رہی ہے۔

نورالامین مینگل نے عندیہ دیا کہ وہ خود تمام اضلاع کا سرپرائز دورہ کریں گے تاکہ سروس ڈیلیوری کو یقینی بنایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ "وزیراعلیٰ پنجاب کا وژن ہے کہ جو کام برسوں سے التوا کا شکار تھے، وہ اب چند دنوں میں مکمل ہو رہے ہیں۔"

ٹیگز: