پاکستان کی سب سے بڑی طاقت اس کے نوجوان ہیں، چئیرمین ایپ سپ پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان

پاکستان کی سب سے بڑی طاقت اس کے نوجوان ہیں، چئیرمین ایپ سپ پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان

سرگودھا: یونیورسٹی آف سرگودھا میں منعقدہ ایپ سپ کے آگاہی سیشن میں چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان نے خطاب کرتے ہوئے  کہا ہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی طاقت اس کے نوجوان ہیں، جن کے تعاون سے ملک ہر مشکل سے نکل سکتا ہے۔

انہوں نے ملک کے 80 سالہ سفر کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ہمیں دیکھنا ہوگا کہ اس عرصے میں ہماری تعلیم، صحت، انصاف اور پولیس کے نظام نے ملک کو کیا دیا ہے، کیونکہ ان سب شعبوں میں ہم پیچھے رہ گئے ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر میاں عامر محمود کو خراج تحسین پیش کیا، جنہوں نے ملک کو 400 کالجز اور 3 یونیورسٹیاں تحفے میں دی ہیں۔

 پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان نے کہا کہ ہم سب کو اپنے ہیروز کو پہچاننا ہوگا اور نظام میں موجود خامیوں کو دور کرنا ہوگا۔ انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم سب مل کر عزم کرلیں تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں ترقی سے نہیں روک سکتی۔

انہوں نے خوشخبری دی کہ سرگودھا بھی جلد ایک صوبہ بنے گا اور نوجوان ملک کی ترقی میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے نبی پاک ﷺ کے طریقہ کار کو کامیابی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک فرد کی بہتری سے پورا معاشرہ مضبوط ہوتا ہے۔

ٹیگز: