لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں گندم کی فصل کی خریداری اور کاشتکاری کے حوالے سے اہم حکمت عملی ترتیب دی گئی۔ اجلاس میں محکمہ زراعت نے گندم کی کاشت کی تفصیلی بریفنگ دی اور آئندہ سال کے لیے خریداری کا مکمل منصوبہ پیش کیا گیا۔
وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے بتایا کہ حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر کے درمیان گندم خریداری کے معاہدے پر اتفاق رائے ہو گیا ہے، جس کے تحت کاشتکاروں سے گندم ساڑھے 3 ہزار روپے فی من خریدی جائے گی۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ گندم کے بیج کی قیمت میں کمی کی جائے گی۔ اس سلسلے میں وزیر زراعت کے سیڈ کمپنیوں سے مذاکرات کامیاب رہے، جس کے نتیجے میں بیج کی قیمت ساڑھے 6 ہزار روپے سے کم کر کے ساڑھے 5 ہزار روپے فی بیگ کر دی گئی ہے تاکہ کسانوں کی لاگت میں کمی آئے۔