سموگ کے خلاف پی ایچ اے کی کارروائی، شہریوں کو مفت پلانٹس کی فراہمی شروع

سموگ کے خلاف پی ایچ اے کی کارروائی، شہریوں کو مفت پلانٹس کی فراہمی شروع

لاہور : پنجاب ہیلتھ اتھارٹی (پی ایچ اے) نے سموگ کے خاتمے کے لیے اقدامات تیز کر دیے ہیں۔ شہریوں کے گھروں میں مفت پلانٹس کی ڈلیوری کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ ماحول کو بہتر بنانے میں مدد ملے۔

لاہور شہر کی شاہراہوں، پارکس اور گرین بیلٹس میں صبح و شام درختوں کی دھلائی اور پانی کا اسپرے کا سلسلہ بھی جاری ہے، جس سے فضا میں آلودگی کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ڈی جی پی ایچ اے منصور احمد نے اینٹی سموگ مہم میں کوتاہی برتنے والے افسران اور ملازمین کے خلاف کارروائی کا عندیہ بھی دیا ہے تاکہ اس مہم کو مؤثر بنایا جا سکے۔

ٹیگز: