نیشنل پولیس اکیڈمی کے زیرتربیت ڈی ایس پیز کا سنٹرل پولیس آفس کا دورہ، آئی جی پنجاب کی ہدایات

نیشنل پولیس اکیڈمی کے زیرتربیت ڈی ایس پیز کا سنٹرل پولیس آفس کا دورہ، آئی جی پنجاب کی ہدایات

لاہور : نیشنل پولیس اکیڈمی کے سیکنڈ سیشلائزڈ ٹریننگ کورس کے تحت زیرتربیت 43 ڈی ایس پیز، جن میں 9 خواتین بھی شامل ہیں، نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا جہاں انہیں پنجاب پولیسنگ امور کا عملی تجربہ فراہم کیا گیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے زیرتربیت افسران کو جدید پولیسنگ کے طریقہ کار، رویوں اور استعداد کار بڑھانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ مختلف اضلاع میں حاصل کردہ تجربات ان کی پیشہ وارانہ تربیت کے لیے ناگزیر ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب شہزادہ سلطان اور اے آئی جی آپریشنز پنجاب زاہد نواز مروت نے ڈی ایس پیز کو پنجاب پولیس کے انویسٹی گیشن اور کرائم کنٹرول کے امور سے آگاہ کیا۔

زیرتربیت ڈی ایس پیز نے آئی جی پنجاب کو اپنے تربیتی تجربات اور مشاہدات سے آگاہ کیا اور مختلف سوالات بھی کیے۔ اس موقع پر اے آئی جی ڈویلپمنٹ ڈاکٹر رضوان احمد خان اور اے آئی جی کمپلینٹ احسان اللہ چوہان بھی موجود تھے۔

آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے کرائم کنٹرول اور پبلک سروس ڈلیوری کو مؤثر بنانے کے اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ فیلڈ تجربہ، آفس مینجمنٹ، ایڈمنسٹریشن اور عوام کے ساتھ کوآرڈینیشن جدید پولیسنگ کے لازمی اجزاء ہیں۔

ٹیگز: