لاہور :سیشن کورٹ میں امیر بلاج قتل کیس میں ملزم عقیل عرف گوگی بٹ کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت میں 13 اکتوبر تک توسیع کر دی۔
مدعی کے جونیئر وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ سینئر وکیل ہائی کورٹ میں مصروف ہیں، اس لیے مناسب تاریخ دی جائے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت پر اگر اپنے دلائل مکمل نہ کیے گئے تو فیصلہ سنایا جائے گا۔
سماعت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج نجف حیدر نے کی۔