پنجاب بھر میں انسداد سموگ مہم جاری، 5 ہزار سے زائد دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کا  چالان

پنجاب بھر میں انسداد سموگ مہم جاری، 5 ہزار سے زائد دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کا  چالان

لاہور: پنجاب بھر میں انسداد سموگ آپریشن بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ مہم کے دوران پندرہ ہزار سے زائد گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس چیک کیے گئے جبکہ پانچ ہزار سے زائد دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چالان کیے گئے۔

نمائندہ لاہور رنگ اسامہ جہانگیر کے مطابق  محکمہ ٹرانسپورٹ اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں میں آٹھ سو سے زائد بغیر ترپال کے چلنے والی ٹرالیاں بھی موقع پر پکڑی گئیں۔

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے مہم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صاف فضا اور صحت مند لاہور ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے، اور حکومت عوامی صحت کو ترجیح دے رہی ہے۔

ٹیگز: