پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا بگل بج گیا، الیکشن کمیشن نے دسمبر کے آخری ہفتے میں الیکشن کرانے کا اعلان کر دیا

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا بگل بج گیا، الیکشن کمیشن نے دسمبر کے آخری ہفتے میں الیکشن کرانے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں دسمبر کے آخری ہفتے میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران کیا گیا۔

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ ملک کے سب سے بڑے صوبے میں بلدیاتی انتخابات تاخیر کا شکار ہیں، اور وقت آ گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرے۔

یاد رہے کہ پنجاب میں بلدیاتی ادارے طویل عرصے سے غیر فعال ہیں، اور عوامی نمائندگی کا خلا محسوس کیا جا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن کے اس اعلان کو جمہوری عمل کی بحالی کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: